متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: دبئی جولائی کے آغاز سے سیاحوں کے لئے دوبارہ کھولا جاسکتا ہے-

منگل کو دبئی کے محکمہ سیاحت اور تجارت کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر جنرل ، ہلال المری نے کہا ہے کہ امارات جولائی کے آغاز سے ہی سیاحوں کے لئے دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔

بلوم برگ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ، المری نے کہا کہ دوبارہ کھولنے کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے لیکن کوویڈ۔19 کی صورتحال اور عالمی رجحانات کے لحاظ سے ستمبر تک تاخیر ہوسکتی ہے۔

فی الحال ، متحدہ عرب امارات کے حکام کے ذریعہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے باضابطہ ائیر ٹریفک کی اجازت نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر غیر ملکی ایئر لائنز صرف پھنسے ہوئے افراد کو متحدہ عرب امارات سے باہر اپنے ممالک میں بھیج رہیں ہیں۔

سیاحت امارات کی معیشت کا ایک اہم جز ہے- دبئی کو پچھلے سال 16.7 ملین سیاح ملے جس نے معیشت میں ڈیڑھ سو ارب سے زیادہ کا حصہ ڈالا۔

دبئی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مارچ سے سیاحوں اور زائرین کے ویزا جاری نہیں کررہا ہے۔

Source : Khaleej Times
28 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button