متحدہ عرب امارات

خود کشی کی کوشش: دبئی پولیس نے خاتون کو بچالیا –

دبئی پولیس نے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر بیوی کو بچالیا تاہم ، دیر ہونے کی وجہ سے شوہر کو نہ بچایا جاسکا-

عربی روزنامہ البیان نے بتایا ہے کہ ایک ایشیائی شخص نے نو سالہ بچی کے ساتھ تھانہ نائف کا دورہ کیا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچی اس کی پوتی ہے اور اس کا بیٹا اور بہو اسے کئی گھنٹے قبل اسکے پاس چھوڑ گئے تھے۔ چونکہ وہ اپنے بیٹے سے رابطہ نہیں کر پا رہا تھا، اس لئے اس نے پولیس کی مدد لی۔

پولیس الرفا میں واقع جوڑے کے اپارٹمنٹ پہنچی ، جہاں انہیں گیس پھلنے کی بدبو آئی ۔ پولیس دروازہ توڑ کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوئی جہاں شوہر مردہ حالت میں پایا گیا ، جبکہ بیوی کی سانس چل رہی تھی اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا- جہاں اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔

ہوش سنبھل جانے کے بعد ، اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ کچھ نفسیاتی مسائل سے دوچار تھے اس لئے اپنی زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا-

Source : Khaleej Times
30 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button