جب تک آپکی درخواست منظور نا ہو جاۓ تب تک ٹکٹیں بک نہ کریں۔
کوڈ – 19 سے لگنے والی سفری پابندیوں کی وجہ سے متحدہ عرب امارات سے باہر پھنسے ہوئے رہائشی 1 جون سے وطن واپس آسکیں گیں ۔ پیر کے روز دیر سے جاری کردہ یہ اعلان بہت سے خاندانوں کے لئے راحت کی بات ہے جو اپنے پیاروں سے دور بیرون ملک پھنس چکے ہیں۔
اب ، یہ رہائشی فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی اور شہریت (آئی سی اے) کی ویب سائٹ پر اندراج کرسکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر اندراج کرنے کا طریقہ کار
- یاد رکھیں: جب تک آپ اپنی درخواست کے لئے منظوری حاصل نہیں کرتے تب ٹکٹوں کی بکنگ نہ کریں۔
- اندراج کرنے کے لئے آپکو مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس درکار ہوگے
- رنگین تصویر
- رہائشی ویزا کاپی
- پاسپورٹ کاپی
- بیرون ملک جانے کا ثبوت (یہ کام کی جگہ ، تعلیمی ادارہ یا فلائٹ ٹکٹ کا خط ہوسکتا ہے کسی کی انے کی وجہ سیاحت ہو)
- دئے گئے لنک پر کلک کریں : smartservices.ica.gov.ae
- سمارٹ خدمات کی فہرست میں آخری آپشن تک نیچے سکرول کریں اور اس آپشن پر کلک کریں : ‘OTHER SERVICES – RESIDENTS OUTSIDE UAE – ENTRY PERMISSION – ISSUE’
- ‘اسٹارٹ سروس’ پر کلک کریں۔
- آپکے سامنے ایک فارم کل جاۓ گا، اس فارم کو پُر کریں، متعلقہ دستاویزات اپلوڈ کریں، اپنی درخواست پر نظرثانی کریں اور درخواست جمع کریں
Source : Khaleej Times







