پاکستانی خبریں

عوام کے لیے بڑا ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

خلیج اردو
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے 16 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی اعلان 15 مارچ کی رات 12 بجے کیا جائے گا۔

یکم مارچ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button