متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 3000 درہم جرمانہ اور سزا کی وارننگ

خلیج اردو
ابوظبہی:ابوظہبی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سڑکوں پر ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ دینے کی ترغیب دینے کے لیے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس مہم کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایمرجنسی، ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیاں حادثے کی جگہ پر بروقت پہنچ سکیں تاکہ جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق، اگر کوئی ڈرائیور ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دے تو اسے 3000 درہم جرمانہ، 6 بلیک پوائنٹس اور گاڑی کی 30 دن کے لیے ضبطی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید برآں، ان ڈرائیوروں پر 1000 درہم جرمانہ، 4 بلیک پوائنٹس اور 60 دن کے لیے گاڑی کی ضبطی ہوگی جو ہنگامی حالات، آفات، بارشوں یا سیلاب کے دوران ریسکیو گاڑیوں کی راہ میں رکاوٹ پیدا کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

ابوظہبی سول ڈیفنس نے ماضی میں گودام مالکان کو متنبہ کیا تھا کہ وہ گوداموں کے داخلی راستوں کو نہ روکیں اور سول ڈیفنس گاڑیوں کے لیے مناسب جگہ چھوڑیں۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 50,000 درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

موجودہ مہم کے تحت مختلف میڈیا چینلز کے ذریعے عوام میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے، جبکہ ڈرائیوروں اور معاشرے کے مختلف طبقات کو ہدف بنا کر آگاہی لیکچرز اور مہمات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button