
خلیج اردو
لاہور:ایکسپریس ٹی وی کے رمضان شو میں اہلیہ صاحبہ کے ہمراہ شرکت کے دوران انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ جان ریمبو نے بتایا کہ ان کے والدین کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنے گاؤں جانا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل ان کی چھوٹی بہن بھی انتقال کر گئیں، جنہیں وہ بہت یاد کرتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں والدہ مٹی کے چولہے پر درجنوں افراد کے لیے سحری اور افطاری تیار کرلیتی تھیں، لیکن آج سہولیات ہونے کے باوجود ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسری بہن سے وہ ڈیڑھ سال سے نہیں مل سکے کیونکہ ان کے شوہر کا رویہ مختلف ہے۔
جان ریمبو کی آبدیدہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر مداحوں نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔







