خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف حکم جاری کرنے والے جج کے مواخذے سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی جج کے فیصلے پر مواخذہ کرنے کی دو صدیوں سے کوئی روایت موجود نہیں۔ اگر کسی کو فیصلے سے اختلاف ہے تو اسے اپیل کے ذریعے چیلنج کیا جائے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ڈسٹرکٹ جج جیمز بواسبرگ نے ایل سلواڈور کے گینگ کے ارکان کی ملک بدری روکنے کا حکم دیا تھا، جس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج کو "فسادی” اور "بدعنوان” قرار دیا تھا۔
چیف جسٹس جان رابرٹس نے واضح کیا کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن اس بنیاد پر کسی جج کا مواخذہ کرنا مناسب نہیں۔







