عالمی خبریں

طلباء کو بنیادی ریاضی جیسے اہم مضامین تک کی سمجھ نہیں ہے،امریکی صدر کا محکمہ تعلیم بند کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وزیر تعلیم کو حکم دیا ہے کہ محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا عمل فوراً شروع کیا جائے۔ صدر نے کہا کہ ملک کے تعلیمی معیار میں مسلسل تنزلی آئی ہے اور طلباء کو بنیادی ریاضی جیسے اہم مضامین تک کی سمجھ نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں اور وسائل موجود ہیں لیکن اس کے باوجود تعلیم کے معیار میں بہتری نہیں آ سکی۔ اب ریاستیں خود اپنے سکولوں کے معاملات دیکھیں گی اور تعلیم کے شعبے میں فیصلے خود کریں گی۔

محکمہ تعلیم کے بند ہونے پر ریاستی گورنر نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے تعلیم کے نظام میں بہتری آئے گی۔

اسی دوران، امریکی صدر نے یوکرین کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں ایک معاہدہ طے پانے کی توقع ظاہر کی ہے اور معدنیات کی امریکی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button