عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 48 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جبکہ 55 زخمی ہوئے ہیں۔

خلیج اردو
غزہ:غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 48 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جبکہ 55 زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 850 ہوگئی ہے۔

غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو چھ ہفتے گزر چکے ہیں اور اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی روکنے کے باعث معصوم فلسطینی فاقوں کا شکار ہیں۔

اسرائیل نے رفاہ کو بفر زون میں تبدیل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے اور فلسطینیوں کو زبردستی شام میں بسانے کا ارادہ کر لیا ہے، جہاں ترکیے کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ سے یرغمالیوں کو واپس لانے کے قریب ہیں اور اسرائیل اور حماس دونوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ "کوئی بھی انسان غزہ جیسی صورتحال میں رہنے کا مستحق نہیں۔” اس دوران، حماس نے برطانیہ میں اپنے خلاف عائد پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فلسطینی عوام کو آزادی، قومی اتحاد اور غیر ملکی تسلط کے خلاف مزاحمت کا حق ہے۔

برطانیہ نے 2001 میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button