متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ہوٹلز کو دوبارہ کھولنے کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں-

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کے ہوٹلوں کے لئے کورونا وائرس کی گائیڈ لائنز کا ایک نیا سیٹ شائع کیا ہے۔

جمعرات کے روز جاری ہونے والی گائیڈ لائنز کے مطابق ، تمام ملازمین کو ہوٹلوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے کوویڈ- 19 ٹیسٹ کروانے ہوں گے اور ہر 15 دن میں دوبارہ ٹیسٹ کروانے ہوں گے-

ہوٹلوں سے توقع کی جارہی ہے کہ انفراریڈ تھرمامیٹر اور تھرمل کیمرا مہیا کیا جائے گا ، جس کے ساتھ ملازمین کے درجہ حرارت روزانہ چیک کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی علامات ظاہر کرنے والے کسی بھی مہمان یا ملازم کو ہوٹل کی سہولیات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی –

ہوٹلوں میں ریستوراں ، کیفے ، جم ، سوئمنگ پول اور ساحل جیسی سہولیات کم از کم صلاحیت کے تحت دوبارہ شروع ہوں گی۔

ہوٹل میں داخل ہونے سے پہلے صارفین کو اپنا درجہ حرارت چیک کروانا ضروری ہے۔

ریستوراں اور کیفے کے اوقات کار صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک رہیں گے ، جس میں ایک ٹیبل پر چار افراد ڈھائی میٹر کا فاصلہ رکھ کر بیٹھیں گے۔ ہر استعمال کے بعد مینو کو اسٹرلائزڈ کیا جانا چاہیے-

Source : Khaleej Times
5 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button