
خلیج اردو
تل ابیب: اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ لگانے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تمام تر جدید ٹیکنالوجی اور فائر فائٹنگ آلات کے استعمال کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
فائر فائٹنگ طیارے بھی آگ کو روکنے میں ناکام رہے جبکہ صورتحال بدستور بگڑتی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے بعض علاقوں میں شہریوں کے انخلاء کا عندیہ دیا ہے۔






