
خلیج اردو
لاہور: صدر آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر زرداری نے گفتگو میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں اور دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم اور جمہوریت کے استحکام کیلئے قربانیاں دیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور بلاول بھٹو زرداری جلد عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے نوجوان وزیراعظم بنیں گے۔
اٹک کی تنظیم نے صدر زرداری کو ضلع اٹک کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی جسے صدر نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔






