عالمی خبریںپاکستانی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا تہران میں شایانِ شان استقبال، ایران کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کا تہران میں شایانِ شان استقبال، ایران کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

خلیج اردو
تہران/اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر سعد آباد محل پہنچے، جہاں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

بعد ازاں سعد آباد محل میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران تجارتی، توانائی اور سرحدی سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لیے ایرانی قیادت اور عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور سرحدی سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button