Uncategorized

ایرانی حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی شہری بنکروں میں محصور، اشیائے خورونوش کی شدید قلت

خلیج اردو
تل ابیب: ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے مختلف شہروں میں خوف و ہراس کی فضا شدید ہو گئی ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق شہری بڑے پیمانے پر بنکروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ شہروں کی گلیاں اور سڑکیں سنسان ہو چکی ہیں۔ تل ابیب، حیفہ، عسقلان اور نیتنیا جیسے بڑے شہروں میں ہو کا عالم ہے۔

حملوں کے دوران وقفوں میں شہریوں نے بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس کا رخ کیا اور اشیائے خورونوش خریدنے کے لیے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں تمام شیلف خالی ہو گئے۔ راشن، پانی اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور ذخیرہ اندوزی عروج پر پہنچ چکی ہے، جس سے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

ادھر اسرائیلی میڈیا میں بھی نمایاں بوکھلاہٹ دیکھی جا رہی ہے اور نفسیاتی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسلسل حملوں کے خطرے کے باعث شہریوں کو گھروں اور بنکروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس سے عمومی زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button