عالمی خبریں

ایران نے وقت ضائع کیا اور اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

خلیج اردو
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے دورِ صدارت کے دوران عالمی تنازعات میں کردار سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو رکوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے اُس وقت کے آرمی چیف کا کردار بھی قابلِ تعریف تھا۔

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا: "مجھے پاکستان سے پیار ہے۔ پاک بھارت جنگ رکوانے میں میری اور آرمی چیف کی کوششوں نے کشیدگی کم کی۔” ان کے مطابق اگر وہ صدر نہ ہوتے تو روس اور یوکرین کی جنگ بھی شروع نہ ہوتی۔

ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ ایران کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ مشکلات سے نہیں بچ سکے گا۔ "ہم نے ایران کو ساٹھ دن کا وقت دیا تھا، اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ ایران اس وقت بہت مشکل میں ہے،” ٹرمپ نے کہا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی دفاعی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے، اور امریکی افواج کو ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ ان کے بقول: "آج ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، تو سوال یہ ہے کہ پہلے کیوں نہیں کیا؟ ایران نے وقت ضائع کیا اور اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔”

ٹرمپ نے ایران پر حملے کے امکان کو واضح طور پر رد یا قبول نہیں کیا اور کہا کہ "میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ امریکا ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کرے گا یا نہیں۔”

روس یوکرین جنگ سے متعلق انہوں نے کہا کہ "جنگ میں ہلاکتوں کی اصل تعداد رپورٹس سے کہیں زیادہ ہے۔ اگر میں صدر ہوتا تو یہ جنگ ہوتی ہی نہ۔”

اپنے اندازِ سیاست کے مطابق سخت بیانیہ اپناتے ہوئے ٹرمپ نے یاد دلایا کہ "ایران چالیس سال سے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگا رہا ہے۔ اب وقت بدل چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button