عالمی خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ کی نمائندہ سایمہ سلیم کی ملاقات، قومی خدمات پر خراجِ تحسین

خلیج اردو
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ سایمہ سلیم نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سایمہ سلیم کی قومی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینائی سے محرومی کے باوجود سایمہ سلیم نے سفارتی میدان میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور وہ قومی عزم و حوصلے کی روشن علامت ہیں۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاک فوج معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ہر سطح پر ان کی قابلیت کو سراہا جائے گا۔

اس موقع پر سایمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤقف سے فیلڈ مارشل کو آگاہ کیا، اور اپنے ادبی کام کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

فیلڈ مارشل نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے خطے کے لیے عدم استحکام کا سبب ہے، اور عالمی برادری کو اس پر سنجیدگی سے توجہ دینا ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button