عالمی خبریں

آئی اے ای اے نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر کلین چٹ دے دی

خلیج اردو
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بڑا اور اہم بیان جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا اور ایجنسی نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

رافیل گروسی کے مطابق اگرچہ 60 فیصد یورینیم کی افزودگی پر کچھ شبہات تھے، لیکن ان کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا ثابت نہیں ہو سکا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے جو نتیجہ اخذ کیا ہے وہ یہی ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوئی منظم کوشش نہیں کی گئی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی دنیا میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو لے کر خدشات بڑھتے جا رہے تھے۔ آئی اے ای اے کی یہ وضاحت ایران کے مؤقف کی تائید اور عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button