متحدہ عرب امارات

امپائر کو پیڈز کا تحفہ دیا، بدلے میں آؤٹ نہیں دیا گیا،سہواگ کا انکشاف

خلیج اردو
نئی دہلی: بھارت کے سابق اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ نے ایک دلچسپ مگر متنازع انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے معروف امپائر روڈی کرسٹن کو ایک بار اپنے بیٹے کے لیے پیڈز تحفے میں دیے اور اس کے بدلے میں امپائر نے انہیں دو تین بار آؤٹ ہونے کے باوجود آؤٹ نہیں دیا۔

سہواگ کے بقول، "روڈی کرسٹن کو ایک دن اپنے بیٹے کے لیے بیٹنگ پیڈز کی ضرورت تھی، میں نے انہیں تحفے میں دے دیے۔ اور بس اتنا کہا کہ ایک بار آؤٹ نہ دینا۔ اس کے بعد وہ واقعی دو تین مرتبہ مجھے آؤٹ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ دیتے رہے۔”

یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور شائقین کرکٹ میں بحث کا باعث بنا ہے۔ بعض صارفین اسے مزاحیہ قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اسے کرکٹ کے اصولوں اور امپائرنگ کی غیر جانبداری کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔

ابھی تک آئی سی سی یا روڈی کرسٹن کی جانب سے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button