
خلیج اردو
اسلام آباد:بھارتی سوشل میڈیا پر مخالفت کے باوجود ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم "سردار جی 3” پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔ فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی ہانیہ عامر کے مداحوں نے ایڈوانس بکنگ کا رخ کر لیا ہے، جب کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں سینما گھروں میں شائقین کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے فلم کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ صرف اچھے اسکرپٹ، ناظرین کے جذبات، اور سچے کرداروں پر یقین رکھتے ہیں۔
فلم "سردار جی 3” میں ہانیہ عامر نے ایک باوقار اور مضبوط نسوانی کردار نبھایا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی کا ایک پُل بن رہا ہے۔ اس فلم کو پاکستانی ناظرین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مقیم پنجابی کمیونٹی کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔







