لیبر بین کے حوالے سے متعلقہ قوانین کی وضاحت.
-
- اگر پابندی وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن (MoHRE) کی طرف سے لگی ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ ملازم کو ایک سال کی مدت کے لئے متحدہ عرب امارات میں کسی اور کمپنی میں قانونی طور پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
- یہ پابندی اس وقت عائد کی جاتی ہے جب ملازم متحدہ عرب امارات کے لیبر قانون اور / یا متعلقہ وزارتی قراردادوں اور سرکلر کی دفعات کی خلاف ورزی کرتا ہے یا جب وہ اپنے ملازمت کے معاہدے میں طے شدہ شرائط و ضوابط پر عمل نہیں کرتا ۔لیبر بین (مزدوری پر پابندی) کیا ہے؟
سب سے پہلے تو ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کے لیبر بین (مزدوری پر پابندی) کونسا ادارہ لگاتا ہیں.
وزارت داخلہ کی وزارت برائے ہیومن ریسورس اینڈ امارٹائزیشن (MOHRE) یا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعہ لیبر بین (مزدوری پر پابندی) عائد کی جاسکتی ہے۔
- وزارت داخلہ یا جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ذریعہ جاری کردہ لیبر پابندی کے وجوہات مختلف ہیں.
انکے طرف سے پابندی کی وجوہات یہ ہوسکتی ہے کہ- اگر کوئی شخص سنگین فوجداری جرم میں ملوث ہو
- سیکورٹی وجوہات کے بناء پر
- متحدہ عرب امارت میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوا ہو
- متحدہ عرب امارت میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہا ہو اور اسی طرح کی کے اور خلاف ورزیاں
[ad id=”17248″]
- کن کارکنوں پرلیبر بین (مزدوری کی پابندی) عائد کی جاسکتی ہے؟
ہنر مند یا غیر ہنر مند دونو قسم کے کارکنوں پرلیبر بین (مزدوری کی پابندی) عائد کی جاسکتی ہے۔
- اگر ، بطور ملازم ، آپ نے متحدہ عرب امارات کے لیبر لاء اور اس سے متعلقہ ایگزیکٹو قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے تو ، آپ پر مزدوری پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
- یہ صرف ان لوگوں تک محدود نہیں ہے جن کے پاس کام کرنے کے لئے رہاشی ویزا ہوتا ہے۔
یہاں تک کہ اگر آپ فیملی ویزا پر ہیں، اور آپکے پاس ورک پرمٹ ، لیبر کارڈ اور لیبر معاہدہ ہے تو اپ پر بھی لیبر لاء لاگو ہوتا ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر اپ پر لیبر بین (مزدوری کی پابندی) عائد کی جا سکتی ہے
- لیبر بین (مزدوری پر پابندی) کیسے لگائی جاتی ہے؟
کسی ملازم کے خلاف لیبر بین (مزدوری پر پابندی) کے لئے درخواست دینے کے لئے کوئی آن لائن سروس موجود نہی.
- لیبر بین (مزدوری پر پابندی ) کے لئے درخواست وزارت داخلہ کی وزارت برائے ہیومن ریسورس اینڈ امارٹائزیشن (MoHRE) کو دیا جاتا ہے، جس کے بعد ایک قانونی محقق سے تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے جو دونوں فریقین یعنی ملازم اور مالک/کمپنی کو مدعو کرتا ہیں. دونوں فریقین کے بیانات کو سنجیدگی سے سنتا ہیں اور اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے کے آیا درخواست کو قبول کرنا ہے یا نہیں.
- مالک / کمپنی کب لیبر بین (مزدوری پر پابندی ) کے لئے دخواست دے سکتے ہیں ؟
ملازمین پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے اگر وہ مندرجہ ذیل قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں- غیر قانونی طور پر ملازمت کے معاہدے کو ختم کرنا یا متحدہ عرب امارات کے لیبر لاء کی دفعات پر عمل نہیں کرنا ۔ مثال کے طور پر ، اس کے غیر محدود معاہدے (کنٹریکٹ) میں مذکور نوٹس (ایک مہینے) کی مدت کا ٹائم نہ دینا یا اس کی (کنٹریکٹ) کی مدت کے اختتام سے پہلے معاہدہ ختم کرنا
- متحدہ عرب امارات کے لیبر لاء کے آرٹیکل 120 میں درج کسی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہونا
- وزارت داخلہ کی وزارت برائے ہیومن ریسورس اینڈ امارٹائزیشن (MoHRE) سے ورک پرمٹ حاصل کیے بغیر کسی دوسری کمپنی کے ساتھ کام کرنا
- ملازمت کا معاہدہ (لیبر کنٹریکٹ ) ختم ہونے کے بعد بلا کسی جواز کے متحدہ عرب امارت میں دئے گئے مدت سے زیادہ عرصے تک رہنا
- مزید یہ کہ ، اگر ایک نئے غیر ہنر مند کارکن متعلقہ کمپنی میں چھ ماہ کے مدت کو پورا کئے بغیر کمپنی کو چھوڑ رہا ہو، تو اس پر بھی پابندی لگائی جا سکتی ہے.
- لیبر بین (مزدوری پر پابندی ) کب تک لگ سکتی ہے؟
لیبر بین (مزدوری پر پابندی ) ایک سال یا تا حیات ہو سکتی ہے
- کیا لیبر بین (ملازمت پر پابندی )کے بعد میرا رہائشی ویزا بھی منسوخ ہوجائے گا؟
- لیبر بین (مزدوری پر پابندی) سے ملازم کا ورک پرمٹ منسوخ ہوجاتا ہے۔
- منسوخی کے بعد ، متعلقہ کمپنی کو ملازم کا رہائشی ویزا منسوخ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی ، کیونکہ یہ ویزا اصل میں ورک پرمٹ پر مبنی تھا۔
- تاہم ، اگر ممنوعہ شخص اپنے والدین یا فیملی ویزا پر ہے تو وہ اپنا رہائشی ویزا برقرار رکھ سکتا ہے لیکن پابندی کی مدت تک کے لئے کام نہیں کرسکتا یا کسی اور کام کا اجازت نامہ حاصل نہیں کرسکتا۔
- اگر ممنوعہ شخص ملک سے باہر ہے تو پابندی کی مدت ختم ہونے تک اسے کوئی نیا ورک پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
- میں کیسے چیک کرسکتا ہوں کہ مجھ پر لیبر پابندی عائد ہے؟
- اپ وزارت داخلہ کی وزارت برائے ہیومن ریسورس اینڈ امارٹائزیشن (MoHRE) کو اس نمبر پر (60800 ) پر کال کرسکتے ہیں.
- یا ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں.
- اپ کسی تصحیل مرکز کا بھی دورہ کر سکتے ہیں
- کیا میں لیبر بین ( مزدوری پر پابندی) کے خلاف اپیل کرسکتا ہوں؟
- اپ پابندی کے خلاف اپیل کے لئے کسی تصحیل مرکز کے زریعے شکایات جمع کروا سکتے ہیں، یا (MoHRE) کے ویب سائٹ (www.mohre.gov.ae) اور ای میل (ask@mohre.gov.ae) کے زریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں .اگر اپ تصحیل کے زریعے درخواست جمع کروانا چاھتے ہے تو ، اپنے قریبی تصحیل مرکز کا پتا لگانے کے لئے دئے گئے لنک پر کلک کریں : https://www.mohre.gov.ae/en/services/ labour-offices.aspx
- اپنے آپکو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے آپکو درخواست کے ساتھ تمام معاون دستاویزات منسلک کرنا چاہئیں، جو ثابت کردیں کہ آپ پابندی کے مستحق نہیں ہیں۔
- اس کے بعد آپ کو اپنی درخواست کا حوالہ نمبر ملے گا۔
- ان درخواستوں کا مطالعہ کرنے اور اس پابندی کو ختم کرنے یا برقرار رکھنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے MoHRE ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے گی جس کی سربراہی انڈر سکریٹری اور محکموں کے بعض ڈائریکٹرز کریں گے۔
- اس کے بعد ، ملازم کو کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔
- اپ پابندی کے خلاف اپیل کے لئے کسی تصحیل مرکز کے زریعے شکایات جمع کروا سکتے ہیں، یا (MoHRE) کے ویب سائٹ (www.mohre.gov.ae) اور ای میل (ask@mohre.gov.ae) کے زریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں .اگر اپ تصحیل کے زریعے درخواست جمع کروانا چاھتے ہے تو ، اپنے قریبی تصحیل مرکز کا پتا لگانے کے لئے دئے گئے لنک پر کلک کریں : https://www.mohre.gov.ae/en/services/ labour-offices.aspx
- کیا میں لیبر بین ( مزدوری پر پابندی) منسوخ کروا سکتا ہوں؟
- نہیں ، آپ لیبر بین ( مزدوری پر پابندی( منسوخ نہیں کرسکتے ہیں. فیس کی ادائیگی کرکے اسے معاف کرسکتے ہیں۔
- لیبر بین (مزدوری پر عائد پابندی) کب ختم ہوتی ہیں؟
- MoHRE کی طرف سے عائد پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد پابندی خودبخود ختم کردی جاتی ہے۔ پابندی کی مدت ملازمت کے ملک سے روانگی کے فورا بعد شروع ہوجاتی ہے۔
Source : Gulf News







