
خلیج اردو
غزہ: اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 90 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق امریکی امدادی مرکز کے باہر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے 30 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق خصوصی نمائندہ فرانچسکا البانیز نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سفارتی بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کا ہے تاکہ معصوم فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔





