عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 70 فلسطینی شہید، بھوک اور بمباری نے انسانی المیہ شدید کر دیا

خلیج اردو
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 70 فلسطینی شہید ہو گئے۔ مسلسل جنگ، خوراک کی قلت اور تباہ کن فضائی حملوں کے باعث بھوک کے شکار فلسطینی بڑی تعداد میں ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک کے مطابق غزہ میں ہر تین میں سے ایک فلسطینی کئی کئی دن سے بھوکا ہے۔ فلسطینی اسلامی جہاد نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھوک سے نڈھال افراد کو امداد کے بہانے قتل کرنے کے جال میں پھنسا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مئی سے اب تک امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ بمباری سے زچگی کے ہسپتال اور یتیم خانے بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ سیٹلائٹ تصاویر نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی کنٹرولڈ تباہی کے مناظر کو بے نقاب کر دیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے طویل اور تھکا دینے والی جنگ کیلئے تیاری کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے مکمل جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button