
خلیج اردو
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کی تصدیق امریکی حکام نے کر دی ہے۔ معاہدہ ترکیہ، اردن اور دیگر ہمسایہ ممالک کی حمایت سے ممکن بنایا گیا، جنہوں نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔
شام میں گزشتہ ہفتوں سے جاری قبائلی جھڑپوں کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ مقامی و بین الاقوامی ادارے انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
معاہدے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی اور متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی راہ ہموار ہو سکے گی۔







