خلیجی خبریں

سلطنت عمان میں سونے کی دکان پر مسلح ڈکیتی، چار ایشیائی باشندے گرفتار

خلیج اردو
مسقط: عمانی پولیس نے مسقط کے شمال مغرب میں واقع ولایت سیب میں ایک سونے کی دکان پر مسلح ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار نقاب پوش ایشیائی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

عمانی پولیس کے مطابق ملزمان نے دکان پر دھاوا بول کر ملازمین کو دھمکایا اور زد و کوب کیا، جس کے بعد وہ 1 لاکھ 50 ہزار عمانی ریال مالیت کے سونے کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی مسقط اور شمالی الباطنہ پولیس کمانڈز نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کرمنل انویسٹی گیشنز کے تعاون سے کی، جس کے نتیجے میں تمام مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button