
خلیج اردو
اسکردو: دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریچھ کے ناخن لگنے سے گلوکارہ کے دونوں بازو زخمی ہوئے۔
ڈاکٹروں کے مطابق قرۃ العین بلوچ کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور حالت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پارک میں کیمپنگ کرنے والے سیاحوں کو وائلڈ لائف سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ مضامین / خبریں






