
خلیج اردو: محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشیٹوز میں شامل دبئی کیئرز ” انسان مستقبل ہے” کے پیغام کو دریافت کرنے، اس کا تجربہ کرنے اوراسے قبول کرنے کے لئے دنیا بھر کے لوگوں کودعوت دے رہا ہے۔ ایل جی الیکٹرونکس کی توانائی استعمال کرنے والے مواقع ڈسٹرکٹ میں واقع دومنزلہ دبئی کیئرز میں بچوں، نوجوانوں اور بڑوں سمیت ہر عمر کے لوگوں کے لئے دیکھنے کا حیرت انگیز سامان ہے۔ تعلیم سے پہلے، دوران تعلیم اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد دبئی اور متحدہ عرب امارات کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے علاوہ، ان زونز میں ہر ایک سرگرمی بچوں کے لیے سیکھنے کے مختلف مراحل کی اہمیت کا پیغام دیتی ہے اور تعلیم، ہنر اورمستقبل کے کاموں کی ایک دلچسپ جھلک کے ساتھ اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اکتوبر کے دوران، دنیا بھر سے تقریباً 16 ہزار سے زیادہ افراد نے پویلین کا دورہ کیا۔ ایکسپو 2020 دبئی میں دبئی کیئرز پویلین کے کمشنر جنرل اور دبئی کیئرز کے سی ای او ڈاکٹر طارق القرق نے کہاکہ دبئی کیئرز پویلین تمام اندازوں کو عبور کرگیا ہے اور یہ دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی فراخ دلی کا ایک شاندارنمونہ پیش کررہا ہے۔ایکسپو 2020 دبئی کے ساتھ چند سالوں کی تیاری اور قریبی تعاون کے ساتھ ساتھ سپانسرز اور شراکت داروں کی طرف سے ملنے والی حیرت انگیز حمایت کے بعد، اب ہم اس کہانی کو دریافت کرنے اورانہیں تعلیم، ہنر مندی اور کام کے مستقبل میں ایک بھرپور سفر کے لئے خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پویلین میں ہر سرگرمی کو احتیاط سے وضع کیا گیا ہے تاکہ یہاں آںے والے ہر عمر کےافراد کو بھرپور تفریح کا موقع فراہم کرتے ہوئے انہیں اس بات کا علم ہوسکے کہ مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔ ڈاکٹر طارق القرق نے مزید کہا کہ پویلین میں آنے والے ہر شخص کو دبئی کیئرز کے مستقبل کی تشکیل میں تعلیم کی اہمیت کا معلوم ہوگا کیونکہ وہ دنیا بھر کے معروف صنعتی تعلیم کے ماہرین کے ساتھ روشن خیال تجربات کی تیاری میں مشغول ہے۔ان سب کے ذریعے، نمائش کے شرکا اس بات کا ادراک حاصل کریں گے کہ جہاں رکاوٹین ہماری زندگی میں موجود اور اسے تبدیل کرتی رہیں گی مستقبل انسان کا ہے اوریہ ہمیشہ رہے گا۔ یہاں آںے والے تمام عمر کے افراد کو تفریح کی بنیاد پر سیکھنے کے تجربات کا موقع ملتا ہے۔پہنچنے کے فوری بعد شرکا "بیداری” زون کے حقائق پر مبنی تجربات کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے انتہائی متاثر کن تعلیمی سفر سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ان میں ملک کے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آلنھیان اور نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے ملک کی پائیدار ترقی اور پیداوار میں تعلیمی شعبے کو دی گئی اہمیت کے لئے تعریف کا گہرا احساس پیدا یوتا ہے۔ "دبئی کیئرز اچیومنٹس” زون میں، شرکا کو دبئی کیئرز کی کوششوں کے اثرات کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا اور یہ کہ یہ متحدہ عرب امارات کے لوگوں کی کیسے نمائندگی کرتی ہے جو اپنی ثقافتی، فکری ، سماجی تنوع، احترام کی مشترکہ اقدار ، ایک دوسرے کا خیال رکھنے ، ہمدردی اور عالمی سطح پر تعلیمی ترقی کے لئے اجتماعی وابستگی کے حوالے سے مشہور ہیں






