
خلیج اردو
13نومبر 2021
دبئی : دبئی پولیس نے حال ہی میں لابیح سروس کے اپڈیٹڈ ورژن کا اجراء کیا ہے جہاں خصوصی افراد کیلئے ان کی ضروریات کو پوری کرنے میں مزید آسانی پیدا کی جائے گی جب وہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف لاجسٹک سپورٹ کا دورہ کریں گے۔
اس سہولت کے ذریعے خصوصی افراد کسٹمر ہیپی نس آفسران سے ویڈیو چیٹ کی مدد سے رابطہ کر سکتے ہیں اور انہیں گاڑی سے اترنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
میجر جنرل عبدلقدوس ال عبیدی نے کہا ہے کہ اپڈیٹڈ سروس خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کی حکومتی پالیسی کے مطابق ہے۔
یہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے شروع کیے گئے "مائی کمیونٹی آ سٹی ر” کے اقدام کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دبئی میں مختلف منصوبوں کے ذریعے خصوصی افراد کیلئے ایک دوستانہ شہر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی پولیس خصوصی افراد کو انتہائی احتیاط اور توجہ فراہم کرنے اور ان کے انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی کوشش ہے۔
ال عبیدی نے نشاندہی کی کہ سہولت ہر قسم کی کیٹگریز کے حصوصی افراد ( بصارت ، سماعت ، حرکت یا ذہنی مسائل کا شکار) کیلئے ہے جس میں وہ اپنی گاڑیوں سے نکلے بغیر ایک بٹن دبا کر ہی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ابھی لیبہ سروس ڈیوائس تین تھانوں میں موجود ہے جس میں جبل علی ، البرشہ اور المراقابات کے تھانے شامل ہیں۔
Source : Khaleej Times







