پاکستانی خبریںعالمی خبریں

روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کمی ، کیا یہ مناسب وقت ہے کہ آپ ترسیلات زر بھیجیں؟

خلیج اردو
13نومبر 2021
دبئی : پاکستانی کرنسی تاریخ میں کم ترین سطح پر آگئی ہے جہاں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں انٹربنک مارکیٹ میں 1.81 روپے کمی ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا ہے کہ ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے 175.73 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دی نیوز انٹرنیشنل نے خبر دی ہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی گرین بیک کے مقابلے میں تقریباً 1.54 روپے گر کر 175.73 روپے پر بند ہوئی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات دنوں کے دوران مجموعی طور پر مقامی کرنسی میں تقریباً 5.76 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ درآمدی ادائیگیوں میں اضافے، اشیاء کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان غیر ملکی کرنسی کی طلب اس کے رسد سے زیادہ رہی جس نے روپے کی قدر میں کمی پیدا کی۔

کرنسی آخری بار 26 اکتوبر کو امریکی کرنسی کے مقابلے میں 175.26 روپے کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی تھی۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی مستقل طور پر ملک میں مہنگائی میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے۔ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جو ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج جس کیلئے اپوزیشن ارادہ رکھتی ہے ، راہ ہموار کررہی ہے۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے ایک بیان دیا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہوا ہے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی ہلچل مچا دی تھی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق انہوں نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ ملک میں مہنگائی مصنوعی ہے اور اسے کنٹرول کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button