
خلیج اردو
13نومبر 2021
لاہور : پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار و فنکار سہیل اختر انتقال کر گئے ہیں۔ ہفتے کے روز ان کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوا ہے۔ اس کی موت کی تصدیق اس کے خاندان کے افراد نے کی ہے۔
سہیل اصغر کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بیمار تھے۔ان کی ڈیڑھ سال قبل گیسٹرک سرجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار پڑ گئے تھے۔
پاکستان میں ٹی وی چینل کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔
سہیل اصغر لاہور میں پیدا ہوئے اور وہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان کا حصہ بن گئے۔ 1978 سے 1988 تک سہیل اصغر نے 10 سال ریڈیو پر بطور میزبان کام کیا جس کے بعد انہوں نے تھیٹر ڈراموں میں اداکاری شروع کی ہے۔
بطور اداکار انہوں نے لک، پیاس‘، چاند گرہن اور کاجل گھر جیسے ڈراموں میں کردار ادا کیے ہیں۔
انہوں نے 2003 میں فلم مراد سے سینما انڈسٹری میں قدم رکھا۔ 2004 میں ان کی ایک اور فلم ماہ نور ریلیز ہوئی اور اس میں سہیل اصغر کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔
Source : Khaleej Times







