خلیج اردو: ایف آئی اے امگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا
محمد شریف نامی افغان مسافر پرواز نمبر PA170 سے سعودی عرب جا رہا تھا۔
مسافر کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے لئے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا۔
مسافر امیگریشن حکام کے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔
مسافر کے موبائل سے متعدد افغانستان کے فون نمبرز برآمد کر لئے گئے۔
مسافر کے موبائل سےشناختی دستاویزات اور مختلف تصاویر بھی برآمد کر لی گئی جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں لے گئی تھیں۔
بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔