خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی جیل میں شور کرنیوالے فائر الارم کو ہٹانے پر قیدی کی عدالت میں پیشی

خلیج اردو: سزا اور اصلاحی اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اندر لگے فائر الارم ہٹانے کے الزام میں ایک عرب قیدی کے خلاف راس الخیمہ فوجداری عدالت میں مقدمہ کا سامنا کرنا پڑگیا۔

عدالت کے ریکارڈ کے مطابق ، مدعا علیہ نے عملے اور قیدیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے جان بوجھ کر جیل سے فائر الارم کو ہٹا دیا تھا۔

ملزم ، جو جیل کی سزا کاٹ رہا ہے ، پہلے اس نے ان الزامات کی تردید کی لیکن بعد میں نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج کا سامنا کرنے پر اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ایک عینی شاہد نے اسی بات کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشتبہ شخص نے میزیں اپنی جگہ سے ہٹائیں تاکہ آگ کے الارم تک پہنچ سکے اور پھر میز پر کھڑے ہوکر اس نے مقصد کے مطابق الارم ہٹا دیا۔”

جب اس سے پوچھا گیا تو قیدی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے شور کرنے کی وجہ سے فائر الارم کو ہٹا دیا ہے۔

چیف جج سمیع شقر کی سربراہی میں عدالت نے فیصلہ جاری کرنے کے لئے کیس 28 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button