خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ڈھاکہ میں متحدہ عرب امارات کے ویزا سنٹر میں دھماکہ: وزارت کا بیان جاری

خلیج اردو: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واقع متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بدھ ، 13 جنوری کو اپنے ویزا پروسیسنگ سنٹر میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں بیان جاری کردیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق ، ایک تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ دھماکہ ائیر کنڈیشنر کی معمول کی دیکھ بھال کے دوران ہونے والے میکانی مسئلے کی وجہ سے ہوا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی وام نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔

سفارت خانے نے مزید بتایا کہ اس وقت اس معاملے کی مزید تحقیقات کے لئے سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button