متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بارش کا امکان، ابوظبی میں درجہ حرارت 22 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں بدھ 19 نومبر کو موسم جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بعض علاقوں میں بارش بھی ہوسکتی ہے۔

امارات کے محکمہ موسمیات (این سی ایم) کے مطابق آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، جبکہ شمالی، مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے اور بارش کا امکان ہے۔

ملک میں سرد موسم کی صورتحال برقرار رہنے کے پیش نظر ابوظبی میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ دبئی میں 23 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ رأس الخیمہ اور الرویس میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

موسمیاتی مرکز کے مطابق شمال مغربی ہوائیں ہلکی سے معتدل رہیں گی، جن کا رخ بعد میں جنوب مشرقی ہوجائے گا۔ بعض اوقات ہواؤں کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہواؤں کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے، جو 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

بحیرہ عرب میں سمندر کی کیفیت ہلکی سے معتدل جبکہ عمانی سمندر میں ہلکی رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button