خلیج اردو
اسلام آباد:الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کی تبدیلی کی درخواستیں منظور ۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے تین ایم این ایز کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سبراہی میں چار رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے لیگی ارکان قومی اسمبلی کی درخواستیں منظور کر لیں لیں۔ طارق فضل چودھری، انجم عقیل اور راجہ خرم نواز کی جانب سے کیسز دوسرے ٹربیونل کو منتقل کرنے کی استدعا منظور کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ٹربیونل تبدیلی کیس سے متعلق فیصلہ جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا۔ لیگی ایم این ایز نے الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری پر عدم اعتماد اور ٹربیونل کی تبدیلی کی استدعا جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ شعیب شاہین، عامرمغل اورعلی بخاری نے ن لیگی رہنماوں کی درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے تینوں امیدواروں کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی فوری ریلیف نہ مل سکا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی درخواستوں پر منگل کے لیے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے تین درخواستوں پر اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔