خلیج اردو: حال ہی میں سوشل میڈیا پر فوج اور عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے پاکستان پینل کوڈ (PPC) اور ضابطہ فوجداری (CRPC) میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق فوجداری قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2023 کے عنوان سے بل PCC) 1860) میں سیکشن 500 کے بعد ایک نیا سیکشن 500A شامل کیا جائے گا. اس مجوزہ بل کی سمری کابینہ کو پیش کردی گئی ہے، جسکی جلد منظوری کا امکان ہے۔
اس قانون میں پاک فوج اور عدلیہ کی تضحیک کرنے والے کو پانچ سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔10 لاکھ تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکے گا جبکہ کسی بھی شخص کی بغیر وارنٹ گرفتاری بھی ممکن بنائی جا سکے گی