خلیج اردو
اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ کی جائے گی۔ دیکھتے ہیں۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کےلے 400 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے خرچ کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال کیا جائے گا۔ اے ڈی بی کا مزید کہنا ہے کہ منصوبے سے سیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔