خلیج اردو
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف سے درخواست کی ہے وہ نیوٹرل ہوجائیں،تب ہی ملک بہتر انداز میں چلے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی چاہتی ہیں پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان لڑائی ہو۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے فوج ہماری ہے، ہم لڑائی نہیں چاہتے، نومئی کیسز کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں انہیں شناخت کرکے ملوث افراد کو سزاباقی کو رہا کیاجائے۔