متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں جون کے لیے پیٹرول مہنگا، گاڑی کا ٹینک فل کرانے پر 21 درہم تک اضافی خرچ

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات نے جون 2026 کے لیے نئی پیٹرول قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تمام اقسام کے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گیا ہے۔

نئی نرخوں کے مطابق سپر 98 پیٹرول 3.95 درہم، اسپیشل 95 پیٹرول 3.83 درہم جبکہ ای پلس 91 پیٹرول 3.76 درہم فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ البتہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جون میں گاڑی کا مکمل ٹینک بھرانے پر شہریوں کو مئی کے مقابلے میں تقریباً 14 سے 21 درہم تک اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ ایک اوسط ایس یو وی گاڑی کا ٹینک سپر 98 پیٹرول سے بھرانے کی لاگت 292.30 درہم تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹرول قیمتوں میں مسلسل چوتھے ماہ اضافے سے شہریوں کے ماہانہ اخراجات پر مزید دباؤ پڑنے کا امکان ہے، کیونکہ ایندھن روزمرہ زندگی کا ایک بنیادی خرچ تصور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button