پاکستانی خبریں

جب مشرف نے ججز کو نظر بندکیا تو عدلیہ کو آزاد کرانے نواز شریف میدان میں اترے تھے،مریم نواز

خلیج اردو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا راولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب، کہا عدالتوں نے جب بھی نااہل کیا، منتخب وزیراعظم کو کیا، کبھی کسی ڈکٹیٹر کوسسیلین مافیا اور گاڈ فادر کا لقب نہیں دیا گیا، عمران خان کو تو 2گھنٹے میں ضمانت مل جاتی ہے،، سپریم کورٹ کے تین ، چار جج عمران خان جبکہ باقی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

مریم نواز نےکہا کہ پی ٹی آئی والے جھتے لے کر عدالت جاتے ہیں، ہمارے پاس وہ ٹرک نہیں، جو فواد چودھری کے پاس ہے، عمران کے سہولت کار جج نئے چیف جسٹس سے پہلے الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن ہوگا،، عمران خان ہار جائیں گے،، پھر روئیں گے، الیکشن کو نہیں مانیں گے اور کہیں گے کہ شہباز، نواز، مریم، محسن نقوی اور رانا ثنا نے ہروایا۔

 

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ ہم نے غلط سزائیں بھی کاٹیں لیکن قانون کے سامنے پیش ہوئے، یہ وہی کرتے ہیں جن کا دامن صاف ہوتا ہے، تم نے بھی اگر جرم نہیں کیا تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button