
(خلیج اردو ) ابوظہبی پولیس نے بڑے پیمانے پر نسوار کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے ۔نسوار کو ڈیزل ٹینکر میں ترسیل کیا جارہا تھا۔ ابوظہبی پولیس کے مطابق 750 کلو گرام نسوار کو ایک ایشائی باشندے سے ضبط کیا گیا ہے جو ڈیزل ٹینکر میں نسوار کو دوسری جگہ منتعقل کررہا تھا ۔
ڈاریکٹر کرمینل سیکورٹی سیکٹر ابوظہبی پولیس بریگیڈئر محمد سہیل آل راشدی نے بیان جاری کیا ہے کہ نسوار متحدہ عرب امارات میں ممنوع ہے جس کی وجہ سے نسوار کو ضبط کیا گیا ہے ۔ بریگیڈئر محمد سہیل آل راشدی نے مزید بتایا کہ ڈرائیو کے نقل وحرکت پر پہلے نظر رکھی گئی جبکہ موقع ملتے ہی ڈرائیور کو نسوار کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔
ابوظہبی پولیس کے مطابق نسوار نہ صرف مضر صحت ہے بلکہ گندگی کا سبب بھی بنتا ہے جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں نسوار کی خرید وفروخت پر مکمل پابندی عائد ہے ۔
پولیس کے مطابق نسوار کو دیگر مقامات پر تقسیم کیا جارہا تھا کیونکہ نسوار ایشیائی باشندوں میں بہت مقبول ہے ۔پولیس نے نسوار ضبط کر کے ڈرائیور کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے ۔
Source: Khaleej Times