
(خلیج اردو ) ابوظہبی پولیس نے سڑک پر مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر 13 ہزار 700 گاڑیوں کو جرمانہ کردیا ۔ ابوظہبی پولیس کے مطابق چھ مہینوں میں یہ کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہے ۔
جنوری کے وسط میں ابوظہبی پولیس نے نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے بمپر تو بمپر گاڑیاں چلانے والوں کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔ جو گاڑیاں مناسب فاصلہ رکھنے میں ناکام ہوتی ہے انہیں جرمانہ کیا جاتا ہے ۔
جرمانہ آگے اور پیچھے دنوں گاڑیوں پر لگایا جاتا ہے ۔ آگے والی گاڑی پر راستہ نہ دینے پر 400 درہم جرمانہ لگایا جاتا ہے جبکہ پیچھے والی گاڑی پر زیادہ سپیڈ لگانے کی وجہ سے جرمانہ لگایا جاتا ہے ۔
سڑک پر گاڑیوں کی جانج پڑتال ریڈارز اور ٹریفک انسپکٹرز کی مدد سے کی جاتی ہے۔ سڑک پر مناسب فاصلہ نہ رکھنا کسی بھی خطرناک حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔
متحدہ عرب امارات روڈ سیفٹی کے منیجنگ ڈاریکٹر تومس ایڈل مین کے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کی رہنمائی کے لئے جگہ جگہ پیمپلٹس اور بینرز لگائے گئے ہیں جس کا مقصد لوگوں میں روڈ سیفٹی کے بارے آگاہی پھیلانا ہے تاکہ کسی بھی آنجہانی صورتحال سے بچا جاسکے ۔
Source: Khaleej Times