خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی اقسام کا تدارک کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ائیر پورٹ پر فوری طور پر اسکریننگ کی جائے، بارڈر ہیلتھ سروسز نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کومراسلہ جاری کردیا۔ تاہم وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔
قومی ادارہ صحت میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ھے پاکستان کی 90 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگ چکی، لوگ محفوظ ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تمام اییرپورٹس پر سکریننگ اور ریپڈ ٹیسٹ کیے جایں گے۔ اییرپورٹس پر ڈس انفیکشن اسپرے اور سینٹایزر کا استعمال۔کیا جاے گا۔انفیکش والے لوگوں کے پی سی ار ٹیسٹ کیے جایں گے۔کرونا وائرس کی تمام لہروں کے دوران پاکستان نے بھر اقدامات کیے اور کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تمام اییرپورٹس پر سکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام۔موجود ھے۔ بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان کا ادارہ انٹٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی شفارشات پر عمل درامد کو یقینی بنا رھا ھے ۔
تمام اییرپورٹس اور ملک کے داخلی ور خارجی راستوں پر عملہ مستعدی سے کام کر رھا ھے ۔وباؤں سے عوام کو بچانے کیلئے بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان کے ادارے کو مضبوط بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جارھے ہیں۔