خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ’تقاریر میں غیر پارلیمانی زبان اور توہین آمیز بیانات پر توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔
قانونی محاذ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی رہنماوں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ ادارے کی توہین کرنے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر اور فواد چودھری کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے جاری نوٹسز میں قرار دیا کہ عمران خان اور دیگر رہنماوں نے اپنی مختلف تقاریر میں الیکشن کمیشن کے خلاف غیر پارلیمانی اور توہین امیز بیانات دیئے۔ عمران خان سمیت دیگر رہنما 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریمارکس میں بھی علیحدہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں رواں ماہ کی 30 اگست کو وکیل یا ذاتی حثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔