
خلیج اردو
15 جولائی 2021
کراچی : پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ جیو نیوز کا حوالہ دے کر خلیج ٹائمز نے بتایا ہے کہ ان کی وفات کی خبر کی خاندان نے تصدیق کی۔
My deepest condolences on the passing of former President of Pakistan, Mamnoon Hussain. May Allah grant his family the strength to bear this great loss.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 14, 2021
مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا پاکستان کے اسپتال میں علاج کیا جارہا تھا۔ وہ پاکستان کے 12 ویں صدر تھے جنہوں نے 2013 سے 2018 بطور صدر پاکستان مسلم لیگ نواز کے دورہ اقتدار میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔
ممنون حسین کے انتقال پر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت پاکستان کے آرمی چیف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے خاندان سے تعزیت کی ہے۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS, expresses heartfelt condolences on the sad demise of former President of Pakistan Mamnoon Hussain. “May Allah bless his soul & give strength to the bereaved family to bear this irreparable loss, Ameen”, COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 14, 2021
Source : Khaleej Times