خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

سعودی مصور نے ماربل کی تختیوں پر قرآن نقش کرنے میں 8سال گزارے

خلیج اردو
15 جولائی 2021
ریال : ایک سعودی مجسمہ ساز نے قرآن پاک کے حروف ماربل کی تختیوں پر نقش کرنے میں 8 سال گزارے۔ 30 تختیوں میں نقش اس نسخہ کیلئے وہ پرامید ہے کہ ان کا نام گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو جائے گا۔

حسبان بن احمد ال انزی نے 20 سال قبل مجسمہ سازی کا کام شروع کیا جب انہیں عربی زبان میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ وہ سعودی عرب کے تبوک علاقے میں اپنے اڈے سے حاصل کردہ بلاکس اور گرینائٹ پر بسم اللہ (قرآن کی ابتدائی کلمات) کا ایک پتھر انسائیکلوپیڈیا تیار کررہا تھا۔

مصور نے بہت سے اہم ایونٹس میں حصہ لیا ہےجنہیں سعودی عرب نے ترتیب دیا ہو۔ ان کا مقصد ایک ایسے مرکز کی بنیاد رکھنا ہے جس سے وہ نوجوانوں کی تربیت کر سکے کہ وہ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں۔

سبز ماربل کی تختیوں پر ال انیزی نے عثمانی خطاطی لکھی ہے تاکہ وہ قرآن کا مجسمہ بنا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ تابوک کے علاقائی فن نے لوگوں کو صدیوں سے متائثر کیے رکھا ہے۔

ال انیزی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے انہیں مجسمہ سازی میں بہت مدد دی ہے اور حکومتی امداد اور تعاون کے سبب مجسمہ سازی ، روایتی فن اور کرافٹس ابھی تک زندہ ہے۔

یہ علامہ تھامد ، آرامین اور ناباطین کے لوگوں ، عربوں کے دیگر قبیلوں ، ماہرین ارضیات اور اثار قدیمہ کیلئے کئی دھاہئیوں قبل کی فن مصوری کے نقوش کیلئے مشہور ہے۔ یہ لوگ لکڑیوں ، پھتریوں سے گھر اور کشتیاں تک بنانے کا فن رکھنتے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button