پاکستانی خبریںسپورٹس

پاکستان: سابق کرکٹر رمیز راجہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ سابق پاکستانی کیپٹن رمیز راجہ تین سال کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

رمیز راجہ نے 1984 سے 1997 کے دوران پاکستان کے لیے 250 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ رمیز راجہ نے گزشتہ مہینے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دینے والے احسان مانی کی جگہ لی ہے۔

چیئرمین منتخب ہونے کے بعد رمیز راجہ کی جانب سے جاری کیے بیان میں انکا کہنا تھا کہ انکی توجہ کا بنیادی مرکز وہ ثقافت اور رویہ پاکستانی کرکٹ ٹیم متعارف کروانا ہوگا جس نے کبھی پاکستان کو کبھی کرکٹ کھیلنے والے خوفناک ممالک میں شامل کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "بطور سابق کرکٹر بے شک میری دیگر ترجیج میں سابق اور موجود کرکٹرز فلاح کے لیے کام کرنا ہوگی”۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اپنے اپنے عہدوں سے سے استعفی دے دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button