خلیج اردو
راولپنڈی: سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف سرگرم،شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں چار دہشتگرد مارے گئے۔ فرض کی ادائیگی کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوا۔
ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز کا انٹلی جنس اطلاعات پر آپریشن۔۔۔چار دہشتگرد ہلاک ۔۔۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ سپاہی محمد وسیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا۔
علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ دہشتگردوں سے وطن عزیز کو پاک کیا جائےگا۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے آپریشنز کی بھرپور تائید کی ہے۔