خلیج اردو
اسلام آباد: ٹیکنالوجی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے بطور کمپنی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرالی۔ دنیا کے بڑے سرچ انجن پیلیٹ فارم پاکستان میں دفتر کھولے گا۔
گوگل نے پاکستان میں کمپنی رجسٹرڈ کرالی
گوگل نے غیر ملکی کمپنی کے طور پر ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کراتے ہوئے پاکستان میں لیزان آفس کھول لیا ۔ گوگل ترجمان کے مطابق پاکستان میں لیزان آفس کھولنے سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ pic.twitter.com/VpSXezbnoO
— Khaleej Urdu (@Khaleejurdu) December 9, 2022
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا ہے کہ گوگل کی رجسٹریشن کے بعد دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی پاکستان میں دفاتر کھولینگے۔
سوشل میڈیا رولز کے تحت حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹڑیشن کا پابند کر رکھا ہے۔اسی تناظر میں گوگل نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی۔
وفاقی وزیر امین اللہ حق کا کہنا ہے کہ گوگل کا سروسر پاکستان مین بنے گا تو ڈیٹا محفوظ ہوگا۔ابھی سوشل میڈیا سمیت تمام کمپنیوں کا ڈیٹا ملک سے باہر سٹور ہورہا ہے۔