خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ قوم کی خاطر آخری بال تک لڑیں گے۔
سپریم کورٹ سے وزیر اعظم عمران خان کے تین اپریل کے اقدام کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کے بعد اپنے ٹیوٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کل قوم سے خطاب کریں گے۔
I have called a cabinet mtg tomorrow as well as our parl party mtg; & tomorrow evening I will address the nation. My message to our nation is I have always & will continue to fight for Pak till the last ball.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 7, 2022
مسٹر خان کا کہنا تھا کہ میں نے کل وفاقی کابینہ اور اپنی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کئے ہیں ۔ قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں اور آخری لمحے آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ پر عدالت اعظمی کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا.