خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کپتان کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے عمران خان اور ان کی ٹیم کو روالپنڈی سے بزریعہ روڈ روانہ ہونا پڑا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ۔ لینڈنگ کی جگہ پر بچے کرکٹ کھیل رہے تھے۔ عمران خان نے ان سے مکالمہ کیا۔ ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں اور بلے پر سائن کرکے بھی دیا۔
عمران خان اور اڈیالہ کے قریب گاوں میں کرکٹ کھیلتے نوجوانوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ
شاہین آفریدی کے علاوہ وہ حارث بھی اچھا باولر ہے، عمران خان کی اڈیالہ گاوں میں نوجوانوں سے گفتگو
رضوان بھی اچھا ہے، عمران خان
گیندیں بہت ضائع کرتا ہے، نوجوانوں کا عمران خان کے سامنے تبصرہ— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) October 8, 2022
عمران خان نے بچوں سے ان کے مشاعل اور سیاسی جماعت سے وابستگی کا پوچھا۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب لینڈ کیا۔ جس کے بعد عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالا کےلیے روانہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کی ویڈیو کو لے کر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی دلچسپ گفتگو اور عوام میں گھل مل جانے کو سراہا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکمران کسی دن اس طرح عوام کے بیچ لینڈ کر گئے تو ابھینندن کی گرفتاری یاد آ جائیگی اور عمران خان کو جو لوگوں کا محبت اور خلوص میسر ہے اس پر اللہ کا شکر ہے۔
اگر موجودہ حکمران کسی دن اس طرح عوام کے بیچ لینڈ کر گئے تو ابھینندن کی گرفتاری یاد آ جائیگی اور عمران خان کو جو لوگوں کا محبت اور خلوص میسر ہے اس پر اللہ کا شکر ہے۔۔۔ https://t.co/ThCjhlvvSt
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 8, 2022